پاکستان نے بحیرہ عرب کے اپنی سرحد میں مبینہ طور پر داخل ہونے والے کم از کم 43 ہندستانی ماہی گیروں کو آج گرفتار کر لیا۔پاکستان سمندری سیکورٹی ایجنسی نے ان ماہی گیروں کو
صوبہ سندھ کے ساحل کے نزدیک سے پکڑا اور ان کو کراچی لے جایا گیا۔ایجنسی کے ایک اہلکار نے بتایا، '' ماہی گیروں کے خلاف آگے معاملہ درج کرنے کے لئے ان کو ڈاک تھانہ کے سپرد کر دیا گیا۔